لاہور۔4مئی (اے پی پی):فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح ناکہ بندی کر کے 8ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔لاہور میں دودھ سپلائی کرنے والی 30 گاڑیوں میں موجود 70 ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا،تلف کردہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ سے قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی،دودھ کو جدید ترین لیکٹو سکین اور لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا ملاوٹی دودھ نواحی علاقوں سے لاہور کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا،دودھ ہماری بنیادی غذا ہے، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
،ملاوٹی و ناقص دودھ کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592457