26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںقومی معیشت میں بلوچستان کے معدنیات ، ماہی گیری ، سیاحت ،...

قومی معیشت میں بلوچستان کے معدنیات ، ماہی گیری ، سیاحت ، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کلیدی کردار کے حامل ہیں ، عبداللہ خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):قومی معیشت میں بلوچستان کے معدنیات ، ماہی گیری ، سیاحت ، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کلیدی کردار کے حامل ہیں ۔ بلوچستان کا صوبہ اہم تزویراتی اور جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے ، جس کے 750 کلومیٹر طویل ساحل اور گوادر بندرگاہ معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔معروف اقتصادی تجزیہ کار عبداللہ خان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھتا ہے اور ریکوڈیک میں 270 ارب ڈالر مالیت کے 5 ارب ٹن تانبے اور سونے جبکہ سینڈک میں بھی 412 ملین ٹن تانبے اور سونے کے ذخائر کا تخمینہ ہے ۔

اسی طرح صوبہ میں 450 ملین ٹن خام لوہے کے علاوہ ماربل ، کوئلہ اور کورمائیٹ کے وسیع ذخائر بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ماہی گیری ، سیاحت ، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبہ جات بھی پاکستان کی معیشت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں پالی جانے والی بھیڑوں کی مجموعی تعداد میں صوبہ کا حصہ 48 فیصد جبکہ بکریاں 22 فیصد اور اونٹوں میں 41 فیصد ہے ، جو گوشت اور دودھ سمیت ڈیری منصوعات کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔

- Advertisement -

عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے ،تعلیم و تربیت ، صحت سمیت دیگر مختلف سہولیات کی فراہمی سے قومی معیشت کی ترقی کےاہداف کے حصول کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں