26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال رانا جنگ شیر کی حلقہ پی پی...

سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال رانا جنگ شیر کی حلقہ پی پی 52 میں الیکشن کے حوالے سےپی ایم ایل (ن)کی امیدوار حنا ارشد جاوید وڑائچ کے ساتھ کارنر میٹنگ

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 05 مئی (اے پی پی):سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال رانا جنگ شیر نےحلقہ پی پی 52 میں رکن صوبائی اسمبلی ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی سیٹ کے لئے الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد جاوید وڑائچ کے ساتھ کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں چوہدری شکیل گجر سمیت یو سیز چیئرمین ، کونسلرز و اہم شخصیات و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تمام ونگز کے عہدیداران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر امیدوار حنا ارشد وڑائچ کے لئے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا۔بعد ازاں سماجی و سیاسی شخصیت سابق ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ (مرحوم) کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592590

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں