- Advertisement -
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، آرمی چیف اور اس کی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہو گیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کیلئے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592636
- Advertisement -