26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومشوبزمعیاری سٹیج ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، نسیم وکی

معیاری سٹیج ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، نسیم وکی

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):کامیڈین و اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ معیاری سٹیج ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں سٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو اپنانا ہوگا۔ محفل تھیٹر میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کا سیٹ کہانی کے مطابق ہونا لازمی ہے ، سٹیج ڈرامے کا سیٹ سکرپٹ کے مطابق نہ بنایا جائے تو سامنے بیٹھے لوگوں کو کہانی کی سمجھ نہیں آتی اور نہ ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

نسیم وکی نے کہا کہ آج کل ایک ہی سیٹ پر درجنوں ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں جس سے ناظرین میں نئے ڈراموں کو لے کر اتنا جوش و جذبہ دیکھنے میں نہیں ملتا۔نسیم وکی نے کہا کہ جب سے انہوں نے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ہے وہ اپنے ہر ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ تبدیل کرتے ہیں جس سے نہ صرف اچھا تاثر ملتاہے بلکہ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوں کو کہانی کی بھی سمجھ آتی ہے۔

- Advertisement -

شوبز انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز کا بہت ٹیلینٹ موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو منظر عام پر لایا جائے اور اس کے لئے نوجو ان اداکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں