25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی مہم شروع،...

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی مہم شروع، 8 مئی تک جاری رہے گی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔5مئی (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی (جی سی)سیالکوٹ میں تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا، جو 8 مئی تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں طلبہ اور عملے کو تھیلیسیمیا کی سکریننگ، جلد تشخیص اور انتظام کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے منیم الدین آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں وائس چانسلر جی سی و یمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان مقررین میں کنسلٹنٹ ہیماٹولوجسٹ سندس فاؤنڈیشن ڈاکٹر سدرہ غضنفر اور ایگزیکٹو رکن سندس فاؤنڈیشن زاہد محمود نے تھیلیسیمیا کی روک تھام اور انتظام کے بارے میں قیمتی آرا و تجاویز کا اشتراک کیا۔ تقریب کے منتظمین میں انچارج بلڈ ڈونر اینڈ ہیلتھ سوسائٹی ڈاکٹر سعدیہ مالک، ڈی ایس اے ڈاکٹر شگفتہ فردوس اور چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر عاصمہ وحید قریشی شامل تھے جنہوں نے بہترین آگاہی مہم کا کامیابی سے آغاز کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں