25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد یورپ منتقل...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد یورپ منتقل ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ

- Advertisement -

نیویارک ۔5مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار اقتدار میں آنے سے قبل ہی بعض امریکیوں نے ملک چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی تھی جبکہ اب یورپ منتقل ہونے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ سامنے آیا ہے۔ رائٹرز کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ جس میں ویزوں اور شہریت سے متعلق ڈیٹا اور دوسرے ممالک میں جا کر بسنے کے لئے مدد دینے والی کمپنیوں حوالہ جات دیئے گئے ہیں ،کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان افراد کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے جو یورپ منتقل ہونا چاہتے ہیں تاہم ملک کی مجموعی آبادی 34 کروڑ کے تناسب سے یہ تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔

آئرش پاسپورٹ کے لیے دی گئی درخواستیں اس وقت دہائی میں سب سے بلند سطح پر ہیں اور سب سے زیادہ درخواستیں رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران دی گئیں۔آئرلینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران4300افراد نے وہاں کے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا جو کہ پچھلے برس کی نسبت 60 فیصد تک زیادہ ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح فرانسیسی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دوران وہاں لمبے قیام کے لیے امریکیوں کی جانب سے2383درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ پچھلے برس یہ تعداد 1980تھی۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے جنوری سے مارچ کے دوران2178درخواستوں کو منظور کیا گیا جبکہ پچھلے برس یہ تعداد1787تھی۔اسی طرح برطانیہ کے ریکارڈ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ 2024 کے آخری تین مہینوں میں وہاں مستقل قیام کے لیے امریکیوں نے جتنی درخواستیں دیں اتنی پچھلے 20 برس کے دوران کسی سہ ماہی کے دوران سامنے نہیں آئیں۔ یہ تعداد 1708تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں