- Advertisement -
لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کے اسکولوں میں مضر صحت مشروبات کے استعمال پر پابندی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ درخواست شہری اعظم بٹ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں فروخت کئے جانے والے مختلف مشروبات میں مصنوعی ذائقے کیلئے مضر صحت کلر استعمال کیا جاتا ہے جو بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں ان مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592743
- Advertisement -