23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب بھرمیں 1482ٹریفک حادثات ، 19افراد جاں بحق1276زخمی،ترجمان ریسکیو 1122

پنجاب بھرمیں 1482ٹریفک حادثات ، 19افراد جاں بحق1276زخمی،ترجمان ریسکیو 1122

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1482ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کر کے 644 زخمی افراد کو نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 838 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

- Advertisement -

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 228 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت282 متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 78حادثات میں 88 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گو جرا نوالہ78حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592784

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں