23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا قومی اسمبلی کا اجلاس...

قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا قومی اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔قومی اسمبلی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 16 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 16 مئی 2025ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک-بھارت کشیدہ صورتحال پر بحث کی جائے گی۔اجلاس میں پہلگام واقعہ پر بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کی مذمت کی گئی۔

- Advertisement -

کمیٹی اجلاس میں بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے نقاب کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پاک-بھارت کشیدہ صورتحال پر متفقہ قرارداد لانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا۔

کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ،طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی اور ممبران قومی اسمبلی شہلا رضا،اعجاز حسین جاکھرانی، ملک عامر ڈوگر،ا عجاز الحق، نور عالم خان، طلال چوہدری، سید امین الحق، شازیہ عطاء مری، ملک عامر ڈوگر، زرتاج گل، پولین بلوچ، گل اصغر خان اور ریاض فتیانہ نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں