24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںسول سوسائٹی سیالکوٹ کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی...

سول سوسائٹی سیالکوٹ کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔5مئی (اے پی پی):سیالکوٹ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشفاق نذر،محمد اشرف بھٹی،پیر غلام حسین سلطانی اور نازیہ کنول نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کی حفاظت اور دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اگر بھارتی فوج نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو انہیں منہ توڑ جواب دینگے ۔پاکستان کا ہر فرد ہر شہری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑ کر بھارت کا نام و نشان ختم کرکے دم لے گا

ان شاءاللہ شہداکاخون رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے وجود میں آیا ہے ۔ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم افواج پاکستان کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ پاکستان ہماری آن،جان اورپہچان ہے اس کی حفاظت،دفاع اور سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ ریلی میں حاجی محمد سرور،حاجی محمد اکبر،عاشق حسین اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں