32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہم غزہ پر قبضہ کریں گے، اسرائیلی وزیر خزانہ کااعلان

ہم غزہ پر قبضہ کریں گے، اسرائیلی وزیر خزانہ کااعلان

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔6مئی (اے پی پی):اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کی منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ بزلیل سموٹریچ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ کریں گے ۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انھوں نے گزشتہ روز بیت المقدس میں کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ نے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے اور اب پیچھے ہٹنے حتیٰ کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے میں بھی پیچھے ہٹنے کا کوئی امکان نہیں۔ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوج ان تمام علاقوں میں موجود رہے گی جن پر وہ غزہ میں قبضہ کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ شب اتوار کو اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے جو منصوبہ منظور کیا اس میں غزہ پر قبضہ اور زمینی کنٹرول حاصل کرنا، شدید حملے کرنا، غزہ کے شہریوں کو جنوبی علاقوں کی طرف منتقل کرنا اور رضاکارانہ ہجرت کی امریکی تجویز کو فروغ دینا شامل ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف ایال زامیر کے مطابق اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے تاکہ جنگ میں توسیع کی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593112

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں