32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال 12 لاکھ سے شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز...

رواں سال 12 لاکھ سے شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اور رواں سال اب تک 12 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 6 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی، 3 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 55 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، کمزور طبقے کے لئے جاری اقدامات کے تحت 47 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 15 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 31 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 1700 سے زائد افراد نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ59 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں ، 15 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں، 6804 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (آر او پی ای) کروائی ۔1226 شہریوں نے نجی ملازمت کے لئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں