- Advertisement -
جوہرآباد۔06 مئی (اے پی پی):خوشاب نجی ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نےفائرنگ کرکےمریض کی تیمارداری کےلیئے آنے والے شخص کوقتل کردیا۔ تفصلات کےمطابق محمدسجادولداللہ دتہ قوم میکن ساکن کرڑخوشاب ایک نجی ہسپتال میں اپنےبھتیجےمحمدکاوش ولدمختارحسین کاچیک اپ کرانےآیاتھا،ہسپتال انتظارگاہ میں بیٹھا تھاکہ اس کونامعلوم ملزمان نےفائرنگ کرکےقتل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقتول سجاد نے3سال قبل اپنےبھائیوں کےہمراہ کرڑمیں غیرت کےنام پرشمائل خان پٹھان کوقتل کیاتھا،جس کی وجہ سےحبیب خان پٹھان وغیرہ سےدشمنی چلی آرہی تھی خوشاب مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593213
- Advertisement -