32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںسیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس سیالکوٹ کے 3 افسران کو معطل...

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس سیالکوٹ کے 3 افسران کو معطل کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سول ڈیفنس سیالکوٹ کے 3 افسران کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر معطل کر دیا۔ تر جمان محکمہ داخلہ کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ شاہد پرویز، چیف انسپکٹر عبداللہ شاکر اور انسٹرکٹر گریڈ تھری ابوبکر کو معطل کیا گیا ہے۔ افسران کے خلاف کارروائی محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی رپورٹ پر کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی ٹیمیں صوبہ بھر میں فیلڈ انسپکشن کر رہی ہیں۔ سیالکوٹ دورہ کرنے والی ٹیم نے سول ڈیفنس میں بدانتظامی اور غفلت پر سیکرٹری داخلہ پنجاب کو رپورٹ پیش کی تھی۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ پنجاب نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ معطل کیے گئے تینوں افسران کو ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593264

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں