27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی...

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قیادت میں فزکس کے ماڈلز کی نمائش

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 06 مئی (اے پی پی):شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قیادت میں فزکس کے ماڈلز کی رنگا رنگ نمائش منعقد ہوئی ۔جس میں یونیورسٹی کے 14 شعبوں کے طلبہ نےحصہ لیا۔ یہ نمائش وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوئی، جنہوں نے طلبہ کی محنت، تخلیق اور علم سے محبت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ کی عملی تعلیم اور جدت پسند سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔

اس موقع پر ڈین، فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر شاہ نواز پھلپوٹو، مختلف شعبوں کے چیئرمنز، تدریسی عملہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش کے دوران پیش کیے گئے فزکس ماڈلز جدید سائنسی اصولوں، ایجادات اور تخلیقی خیالات پر مبنی تھے، جو تعلیم و تحقیق کے میدان میں نئی نسل کی دلچسپی کا مظاہرہ تھے۔

- Advertisement -

یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ نے ایسی نمائشوں کو طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں