ایبٹ آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):ایف آئی اے کرائم سرکل ایبٹ آباد کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل ایبٹ آباد کی ٹیم نے ایس آئی ضیاء الاسلام، ایس آئی طاہر خان، عامر نذیر، اے ایس آئی احسن الطاف نے مقامی پولیس کے تعاون سے بفہ دوراہا مانسہرہ میں چھاپہ کے دوران مبینہ طور پر محمد سجاد ولد محمد بشیر اور محمد عثمان ولد محمد اکرم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان کو مقامی پولیس کی مدد سے بفہ دوراہا کے قریب روک کر تلاشی لی گئی۔ جس کے نتیجے میں186،775 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے پی ایس ایف آئی اے سی سی ایبٹ آباد لایا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593307