27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد دہشت گردی عدالت ، پی ٹی آئی رہنما اویس یونس کی...

انسداد دہشت گردی عدالت ، پی ٹی آئی رہنما اویس یونس کی عبوری ضمانت میں 2جون تک توسیع

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات میں جناح ہاوس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اویس یونس کی عبوری ضمانت میں2جون تک توسیع کر دی،انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،منگل کو سماعت پر پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جناح ہائوس حملہ کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا،

پراسیکیوٹر نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا مقدمہ کا ریکارڈ سپریم کورٹ بھجوا رکھا ہے،پراسیکیوشن کی جانب سے دیگر ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے،ریکارڈ پیش نہ ہونے پر عدالت نے مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں