24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںدو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان ”آبی تحفظ اور سماجی و معاشی ترقی...

دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان ”آبی تحفظ اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی“کا آغاز،آبی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید حل تلاش کرنے پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان ”آبی تحفظ اور سماجی و معاشی ترقی کے لئے نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی“ منگل کو کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ کانفرنس میں آبی چیلنجز اور ان کے حل پر پر 100 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرین، محققین اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کامسٹیک، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل سمیت مختلف اداروں کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاکستان کے آبی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اور ادارہ جاتی و بین آل شعبہ جاتی مکالمے کو فروغ دینا ہے تاکہ پائیدار آبی نظم و نسق کے لئے تحقیق، اختراع اور ٹیکنالوجی کے کردار کو مضبوط کیا جاسکے۔

- Advertisement -

افتتاحی اجلاس کے علاوہ چھ تکنیکی سیشنز میں اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے جن میں ماحولیاتی تبدیلی، خوراک و زراعت، پانی کے مسائل، اور آبی معیشت شامل ہیں۔ کلیدی مقررین میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پری پور پروفیسر ڈاکٹر شفیق، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل ڈاکٹر حفصہ رشید اور صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری ناصر ایم قریشی شامل تھے۔

مقررین نے پاکستان میں پانی کے وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پانی کی قلت شدید ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے اثرات خوراک، صحت عامہ اور معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پانی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات اور مسائل کو حل کرنے ،شراکت داری کو مضبوط بنانے اور آبی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593465

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں