24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی...

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید

- Advertisement -

راولپنڈی۔6مئی (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 مئی 2025 کو بھارتی پراکسی، نام نہاد ‘بلوچ لبریشن آرمی’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ایک دیسی ساختہ بم (آئی ایس ڈی) سے نشانہ بنایا۔

اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے سات بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔شہداء میں صوبیدار عمر فاروق (عمر 42 سال، رہائشی کراچی)،نائیک آصف خان (عمر 28 سال، رہائشی ضلع کرک)،نائیک مشکور علی (عمر 28 سال، رہائشی ضلع اورکزئی)،سپاہی طارق نواز (عمر 26 سال، رہائشی ضلع لکی مروت)،سپاہی واجد احمد فیض (عمر 28 سال، رہائشی ضلع باغ)،سپاہی محمد عاصم (عمر 22 سال، رہائشی ضلع کرک) اورسپاہی محمد کاشف خان (عمر 28 سال، رہائشی ضلع کوہاٹ) شامل ہے۔

- Advertisement -

علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ و گھناؤنے حملے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

ہمارے ان بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت اور اس کے پاکستان میں سرگرم پراکسی عناصر کے ناپاک عزائم کو ہماری دلیر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاکستان کی غیور قوم مل کر ناکام بنائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں