24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںلاڑکانہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف...

لاڑکانہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 08 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اور سٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے عنوان سے شہر کی کینیڈی مارکیٹ سے جناح باغ چوک تک ریلی نکالی گئی ،جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ کے صدر خیرمحمد شیخ، جنرل سیکرٹری میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لوہر، تحصیل صدر اسداللہ بھٹو، چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال، چیئرمین ایمپائر ٹاؤن وقار احمد بھٹو، چیئرمین سچل ٹاؤن سرفراز کھوکر، پیپلز پارٹی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عمران حسن جتوئی سمیت پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے مرد و خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم اٹھاکر مودی کے پتلے کو نذرآتش کرکے ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ‘‘کے فلگ شگاف نعرے لگاکر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج نے 7 مئی کی رات پاکستان پر حملے کیے جس میں کئی پاکستانی شہری شہید ہوئے، بھارتی جارحیت کا افواج پاکستان نے بہادری اور جوانمردی سے بھرپور جواب دیا، جس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرکے اپنے دہشتگرد چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا رہا ہے لیکن پاکستان کی حکومت اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ عالمی فورمز اور پارلیمنٹ میں امن کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی اس جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکال کر پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کا عزم کرتے ہیں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا ،مودی سرکار اور بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں