28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا پاکستان کی بہادر...

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو بھارت کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی جرات و استقامت کی تعریف کی ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی محافظ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری جنگ میں اپنی افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لے اور بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر جوابدہ بنائے ۔

- Advertisement -

سینیٹر روبینہ خالد نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مشہور تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کی جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، چاہے ہمیں ایک ہزار سال تک بھی لڑنا اور قربانیاں دینی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی اندرونی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنی افواج کا ساتھ دیں،

اس نازک وقت میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ایک مضبوط اور پرعزم قوم بننا ہے اور اپنی افواج کی بے لوث خدمات پر ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ پوری قوم اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے ساتھ قومی خودمختاری کے دفاع میں کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں