- Advertisement -
برسلز۔9مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین تجارتی پالیسی کے بارے خبروں اور تجزیاتی پلیٹ فارم "بارڈر لیکس” کے مدیر اور سینئر صحافی رابرٹ فرانسس سے ملاقات کی اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں تعاون کے شعبوں تجارتی مواقع کے مستقبل کو اجاگر کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595049
- Advertisement -