33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںآئی ایم ایف جائزے کی کامیاب تکمیل، پاکستان کے لیے معاشی استحکام...

آئی ایم ایف جائزے کی کامیاب تکمیل، پاکستان کے لیے معاشی استحکام کی راہ ہموار، حکومت معیشت کے استحکام، مالی نظم و ضبط اور ماحولیاتی پائیداری کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے، مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزارتِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری پروگرام کا جائزہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، اس کے نتیجے میں نہ صرف ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کی گئی ہے بلکہ 1.3 ارب ڈالر کی آ ر ایس ایف کی بھی بورڈ سے منظوری حاصل ہو چکی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ نہایت چیلنجنگ عالمی ماحول اور علاقائی دبائو کے باوجود پاکستان نے اصلاحات کے اپنے ایجنڈے پر پختہ عزم کے ساتھ عملدرآمد جاری رکھا۔ یہ پیش رفت آئی ایم ایف کے اعتماد کا مظہر ہے اور ہماری اقتصادی حکمت عملی کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام، مالی نظم و ضبط اور ماحولیاتی پائیداری کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ہم جغرافیائی سیاسی دبائو کا ذمہ داری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور پاکستان کو ایک پائیدار اور خود کفیل معیشت کی جانب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595090

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں