27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی...

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں وزیراعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب سے 2 ارب روپے کا انٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات اور فیول سمیت ضروری سامان میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ فنڈز محکمہ داخلہ نے جاری کیے اور محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے ہیں۔ فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 27 ویں اجلاس میں لی گئی تھی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ انٹرنل سکیورٹی فنڈز عوامی فلاح اور ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ پر ہیں۔ افواج پاکستان بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے ریی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ دفاعی تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت بارے کوئی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر نہ دیں۔

- Advertisement -

اس طرح انجانے میں آپ دشمن کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غیر ضروری طور سفر سے گریز کریں، گھروں میں رہیں اور سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں