27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب بھرمیں 1256ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1523زخمی ہوگئے

پنجاب بھرمیں 1256ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1523زخمی ہوگئے

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1256ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1523زخمی ہوگئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1256ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 654افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

869معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 790ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 569مسافراور176پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595292

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں