25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارت جان چکا پاکستان کسی بھی لحاظ سے کمزور ملک نہیں،حافظ طاہر...

بھارت جان چکا پاکستان کسی بھی لحاظ سے کمزور ملک نہیں،حافظ طاہر اشرفی

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت جان چکا کہ پاکستان کسی بھی لحاظ سے کمزور ملک نہیں ، اللٰہ تعالی نے پاکستانی قوم اور پاک افواج کو عظیم کامیابی سے نوازا ہے،پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کی کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

ہفتہ کے روز پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے اپنے ازلی دشمن بھارت کو شکست دے کر پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا، وہ توڑ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی کامیابی پر وزیر اعظم،صدر مملکت اورسپہ سالار کو سلام پیش کرتے ہیں،قوم عظیم کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا اور ملک و افواج پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کرے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمن پر فاتح بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595396

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں