آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

94

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔