33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںتاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی ، طاہر محمود...

تاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی ، طاہر محمود اشرفی

- Advertisement -

لاہور۔11مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل علا مہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو دشمن پر فتح نصیب ہو ئی ،مودی نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات سے راہ فرار اختیار کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملک کے جید علماء مدارس کے طلبا اور شہر یوں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے آپریشن ”بنیان مرصوص” کی کامیابی پر اظہار تشکر منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا دشمن بزدل اور مکار بھی ہے جو پاک افواج کا سامنے سے مقابلہ نہ سکا، جہاں بھی پاک فوج کا دشمن سے سامنا ہوا تو اس نے سفید جھنڈا لہرا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” سے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام بنایا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،دشمن کو فضائی، بحری اور ہر محاذ پر ناکامی ہوئی جسے دشمن کی آنے والی نسلیں بھی صدیوں تک یاد رکھیں گی ، پاکستان علماء کونسل اس شاندار فتح پر سپہ سالار اور پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تو پہلے ہی پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا کہا تھا مگر بھارت نے تسلیم نہ کیا ، ناکامی کے بعد اب بھارت امریکہ کے ذریعے معافی پر اتر آیا ہے ۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پا کستا ن کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ ہم تو پہلے ہی دہشتگردی کا شکار ہیں، ہم کس طرح د ہشت گر دی کی حمایت کر سکتے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلگام واقعہ کے ساتھ جعفر ایکسپریس کی بھی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ،ہم سعودی عرب سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طر ح پا ک بھارت کشیدگی کو کم کر نے میں انہوں اپنا کردار ادا کیا اسی طر ح وہ فلسطین کا مسئلہ حل کر نے کے لیے آگے آئیں ۔ قبل ازیں علماء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے پا ک افواج کی کا میا بی پر شکرا نے کے نوافل ادا کیے۔آخر میں علماء اکرام نے ملک کی سلا متی و خو شحالی اورپاک افواج کے لیے دعا کر وائی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں