29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت انسداد پولیو اور ڈینگی اقدامات...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت انسداد پولیو اور ڈینگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

سرگودھا۔ 11 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودہا محمد عمر فاروق کی زیر صدارت حالیہ پولیو مہم کے بعد کی صورتحال اور ڈینگی کے تدارک کے لیے جاری اقدامات کے جائزہ کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو منعقدہ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سارہ صفدر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہوگاجہاں بھی کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم رہ گیا ہو، اس کی فوری ری کورنگ یقینی بنائی جائے اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے والدین، اساتذہ اور علما کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر پولیو کے خلاف قومی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسی طرح انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے بعد وہاں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ صفائی، نکاسی آب اور عوامی آگاہی مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری و نجی عمارت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون بھی از حد ضروری ہے۔ عمر فاروق نے کہا کہ ان دونوں قومی نوعیت کے مسائل پر کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں