- Advertisement -
سرگودھا۔ 11 مئی (اے پی پی):فیسکو کی بجلی چوروں کے خللاف کاروائی، 10 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے اتوار کے روز 10 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان فیسکو کے مطابق سب ڈویژنل افسران نے دیگر عملے کے ہمراہ گل والا بھٹک، نوری گیٹ ایریا، لاہور روڈ، کوئین چوک اور محمدی کالونی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کیں اور غلام رسول، شاہ سلیم، مجتبیٰ خان، مجتبیٰ خان، شاہ محمود، شاہ سلیم سمیت 10 بجلی چوروں کو گرفتار کیا۔
- Advertisement -
بجلی چوری میں عصمت اللہ، غلام باقر، شفیق اور ربنواز بھی شامل ہیں۔ ٹاسک فورس نے ان ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595736
- Advertisement -