ملتان ۔ 12 مئی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ پی ایچ اے مختلف پارکوں میں 800 سے زائد برتن برائے پانی و خوراک نصب کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلال مسجد پارک میں پرندوں کے لیے پانی و خوراک کے مختص کارنرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جلال مسجد پارک کے لئے مختلف مقامات پر برتن نصب کر دیئے گئے ہیں۔گرمیوں میں پرندوں کو پانی فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی کے پیش نظر گھروں کی چھتوں پر پانی رکھنا نہایت ضروری ہے، پارکوں میں سہولیات کے ساتھ ماحول دوست اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے کہا کہ پارکوں میں بہتری کا عمل مسلسل جاری ہے۔عوام کو پارکوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔تقریب میں دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595909