38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،محکمہ زراعت کی جانب سےسبزیوں کے کاشتکاروں چست تیلے کے حملہ سے...

سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی جانب سےسبزیوں کے کاشتکاروں چست تیلے کے حملہ سے بچاؤ کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے بھنڈی، توری اوربینگن کے کاشتکاروں چست تیلے کے حملہ سے بچاؤ کی ہدایت کی ہے۔زراعت آفیسر مرکز صدر حمیرا یونس نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چست تیلہ سے متاثرہ پودوں کے پتوں کے کنارے گہرے پیلے اور بعد میں سرخی مائل ہو جاتے ہیں جو بعد میں خشک ہو کر نیچے کی جانب یا اوپر کی جانب کپ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں ۔

حملہ شدید ہونے کی صورت میں پتے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور فصل جھلسی ہوئی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کے کاشتکارکھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور شدید حملے کی صورت میں ڈائی نوٹیفیوران 20SG بحساب 100 گرام یا نائن پائرام 10 AS بحساب 200 ملی لٹریا تھائی میتھا کزم 25WG بحساب 24 گرام یا امیڈا کلو پرڈ بحساب 200 ملی لٹریا فلونیکامڈد WG 50 بحساب 60 گرام فی ایکڑ سپرے کریں تاکہ بہتر فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں