27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومزرعی خبریںسمبڑیال،دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کرنے کی...

سمبڑیال،دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 12 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ذیشان احمد گورائیہ نے کاشتکاروں کو دھان کی کاشت کے لئے معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیاہے ، کاشتکار معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کریں اور ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نایاب اری 9، سپر باسمتی، باسمتی 2019، کسان باسمتی ، باسمتی۔ گولڈ، باسمتی،چناب باسمتی، شاہین باسمتی وغیرہ کا بیج متعلقہ ڈیلرز، سیڈ سٹورز اور پیسٹی سائیڈز شاپس پر دستیاب ہے اور سیڈکارپوریشن کے دفاتر سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے پھپھوندی کش زہروں کا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودکرکے کاشت کیاکریں تاکہ اسے مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596042

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں