27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری اشیا برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری اشیا برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔12مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے خشک میوہ جات کی دکان سے غیر معیاری نمک، جعلی مصالحہ جات اور زائد المیعاد اشیاء برآمد کر لیں۔ پیر کو کارروائی کے دوران دکان سے 375 کلو غیر معیاری نمک برآمد کیا گیا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چائنہ نمک کی فروخت پر صوبہ بھر میں مکمل پابندی عائد ہے کیونکہ یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ مزید برآمدگی میں دکان سے معروف برانڈز کے جعلی مصالحہ جات بھی شامل ہیں جنہیں مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایکسپائرڈ ٹی وائٹنر بھی برآمد ہوا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے دکان کے مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا غیر معیاری خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ اور مضر صحت اشیاء کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں