- Advertisement -
لاہور۔12مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ملک کی حالیہ صورتحال کے باعث مختصر تعطل کے بعد مردوں کی ڈومیسٹک کرکٹ سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹرڈسٹرکٹ انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
علاوہ ازیں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ II،جو تعطل کا شکار ہو گئی تھی، اب 14 مئی سے دوبارہ شروع ہو گی۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز19 سے21 مئی تک، سیمی فائنلز24 سے26 مئی تک جبکہ فائنل28 سے31 مئی تک کھیلا جائے گا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ بورڈ ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596071
- Advertisement -