27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںپوری قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتےہو ے چٹان کی طرح...

پوری قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتےہو ے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی ، سید مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے ،بھارت کو گمان تھاکہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی ،خدا کا شکر ہے پوری قوم تمام اختلاف کو بالا ئے طاق رکھتےہو ے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے ،پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے ،پوری دنیا ہماری کامیابی کی معترف ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور اکانومی پاکستان سے 8گنا بڑی ہے ،پاکستان نے بھارت کا یہ غرور خاک میں ملا کر ثابت کیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری ،فضایہ اور بحریہ قوم کی مدد اور دعاؤں سے جیت سے ہمکنار ہوئی ،ہمیں اس اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرور ت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھارت کی شیلنگ سے بچی زخمی ہے ،اس کا ایک بھائی شہید ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا جس نے بچوں، خواتین اور گھر بیٹھے بزرگوں حملے کئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں