25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹی سٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار

اینٹی سٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 12 مئی (اے پی پی):اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2موٹرسائیکلیں،2 پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اویس الدین ولد عماد الدین صدیقی،فیصل ولد فیروز علی،محمد محسن ولد محمد اسلم اورکریم بخش ولد عبدالرحیم شامل ہیں۔گرفتارچار رکنی گروہ ڈکیتی اورموٹر سائیکلیں چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتارملزمان نے پاک کالونی، رسالہ، سائٹ، رضویہ، حیدری اور عزیزآباد کی وارداتوں کا اعتراف کرلیاہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596098

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں