- Advertisement -
کراچی۔ 12 مئی (اے پی پی):اتحاد ٹائون پولیس نے جدہ ہزارہ کالونی گلشن غازی میں کارروائی کرکے 3مبینہ ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول 30بور بمعہ لوڈ میگزین اور نقدی برآمدکرلی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سجاد ولد غلام رسول،عثمان ولد اختر زیب اورگلزار عالم ولد سید بادشاہ شامل ہیں۔تینوں ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ موقع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596143
- Advertisement -