- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 12 مئی (اے پی پی):ملکی سالمیت کے لیے جرات مندانہ فیصلوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےپورے ملک میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلے میں نوشہرہ ورکاں کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اساتذہ اور طلباءنے مل کر بھرپور انداز میں اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ، مختلف ٹیبلو اور ملی نغموں پر مبنی خاکے بھی پیش کیے گئے۔
اساتذہ اور طلباء نے تقاریر کے ذریعے بہترین انداز میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار مسلح افواج ‘سیاسی قیادت صحافیوں’ سوشل میڈیا یوزرز اور ہر محاذ پہ ڈٹ کے مقابلہ کرنے والے تمام پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، عالم اسلام اور ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596157
- Advertisement -