37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے...

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے آفیسران کے ہمراہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کا دورہ

- Advertisement -

گلگت۔12مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے آفیسران کے ہمراہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیار علی نے محکمہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ایک وفاقی ادارہ ہے اور وفاق کو ہی جوابدہ ہے مگر ادارے کی صوبائی سطح پر قائم ہونے کی بنا پر یہاں پر موجودہ صوبائی ادارہ محکمہ اطلاعات کیساتھ کوآرڈینیشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قائم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لئے وفاقی سطح پر بھی بات چیت کی گئی ہے جسکا رزلٹ آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فنکشنل ہو تاکہ قومی بیانیہ/ پیغام پاکستان کی تشہیر وسیع بنیادوں پر ہوسکے اور میڈیا انڈسٹری میں موجود عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی طور پر کام کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے وفاقی سطح پر مزید بات چیت جاری رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے پریس انفاریشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سیکشنز کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات کا ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفاریشن ڈیپارٹمنٹ نے گلگت بلتستان میں ادارے کی مضبوطی کے لئے وفاقی سطح پر ملاقاتوں/بات چیت پر خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596290

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں