31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارت میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین قتل ، ملزم...

متحدہ عرب امارت میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین قتل ، ملزم گرفتار

- Advertisement -

ابو ظہبی۔13مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارت کے شہر راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مشتبہ ملزم کو حراست میں لےلیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز راس الخیمہ میں ایک تنگ راستے سے گاڑی کے گزرنے کی کوشش پر جھگڑا ہوا جس پر ایک عرب شہری نے فائرنگ کر کے3 خواتین کو زخمی کر دیا گیا ۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک تنگ گلی میں گاڑی کے دائیں طرف جانے کے تنازع پر زبانی تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے آتشیں اسلحے کا استعمال کیا اور خواتین پر فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

راس الخیمہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ ضبط کرلیا۔متعلقہ حکام نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا ہے۔ پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور روزمرہ کے تنازعات کو بڑھانے سے گریز کریں۔ معاشرے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ہر شخص کے خلاف قانون کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596385

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں