اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):زیر گردش کرنسی حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی اور زر وسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر گردش کرنسی کا حجم 10060 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں زر گردش کرنسی کا حجم 10068 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 9.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کا حجم 37 ہزار 569 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں زروسیع کا حجم 36 ہزار 998 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 27 ہزار 454 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 26 ہزار 878 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596419