اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے گھرکی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی۔ منگل کو گھرکی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں ایوان میں پیش کئے جانے کی تحریک پیش کی گئی جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی ،اس کے بعد بل کی شق وار منظوری لی گئی۔بل کی شق 5 میں عالیہ کامران نے ترمیم پیش کی جس کی حکومت نے مخالفت کر دی۔ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ 6 ماہ سے یہ بل میں نے متعارف کرا رکھا ہے،عالیہ کامران کی ترمیم مسترد کردی گئی۔
آغا رفیع اللّٰہ نے شق 6 میں ترمیم متعارف کراتے ہوئے کہا کہ 25 فیصد مستحق بچوں کو میرٹ پر ادارے میں مفت داخلہ ملنا چاہیے۔محرک ثمینہ خالد گھرکی کی طرف سے ترمیم کی حمایت پر یہ ترمیم منظور کرلی گئی۔شق وار منظوری کے بعد ثمینہ خالد گھرکی نے بل منظوری کے لئے پیش کیا۔قومی اسمبلی نے گھرکی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596457