37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںزرعی یونیورسٹی پشاور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں پرائم منسٹر گرین یوتھ...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 14 مئی (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام *”آب و ہوا اور زمین کی تحفظ”* کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس کا مقصد سرسبز مستقبل کے لئے اگلی نسل کو بااختیار بنانا تھا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے سیمینار میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہماری یونیورسٹی کے طلباء ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، یہ درسگاہ انہیں ماہرین سے تجربات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے مختلف پلیٹ فارمز فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء کو ماحولیاتی ماہرین سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، کاربن اخراج کو کم کرنے، قابل تجدید توانائی کے استعمال، قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے تازہ ترین حکمت عملیوں اور پائیدار سرسبز مستقبل کے بارے میں سیکھنے کے مواقع حاصل ہوئے۔

- Advertisement -

یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد اور ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر انور علی شاد نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر انور علی شاد اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم کے ہمراہ سیمینار میں حصہ لینے والے طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596754

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں