30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار...

فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کرلی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان شبیر اوراعظم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1020گرام آئس اور 1090 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان سے اور بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش کی جارہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596907

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں