30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںصدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ...

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر کی ملاقات

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 14 مئی (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد حنیف، سردار جاوید یعقوب، صدارتی کوآرڈینیٹر چوہدری امجد محمود، فواد اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر ترویج و ریاستی ترقی میں کردار پر اُن کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ چوہدری محمد اختر نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر بھر اور دیگر علاقوں میں جاری کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ آئندہ شروع کیے جانے پروجیکٹس پر بھی سیر حاصل تفصیلات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

چوہدری محمد اخترنے صدرآزاد کشمیر کو کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی تاہم دورے کی تاریخ کا تعین جلد کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کشمیر کا حقیقی چہرہ ہے جو کہ دنیا بھر میں ہماری پہچان بن چکا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ دیرینہ وابستگی اور محبت کااظہار کیا اور ٹرسٹ کے لیے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناء صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر سے اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری محمد اختر کی اہلیہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596932

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں