27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جائے گا...

اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جائے گا ، پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو موثر انداز میں مضبوط کیا جا رہا ہے، وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جائے گا ، پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو موثر انداز میں مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحت سہولیات پر اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں پسماندہ یونین کونسلز میں قائم 14 میڈیکل کیمپس کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ مضبوط پرائمری ہیلتھ کیئر سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔اجلاس میں صحت سے متعلق جاری منصوبوں کا جائزہ اور آئندہ کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو بڑھانے کے لیے موثر اقدام جاری کئے، صحت کے ڈیٹا کا حقیقی وقت پر موثر نظام یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام طبی مراکز میں ڈیجیٹل رپورٹنگ کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر مختار بھرتھ کی جانب سے "ٹیکنیکل ورکنگ گروپ” کے قیام کی منظوری دی گئی۔ورکنگ گروپ 23 مئی کو اجلاس کر کے نظام انضمام کی حکمت عملی مرتب کرے گا ۔”ایک مریض، ایک شناختی نمبر” کا نظام متعارف کرایا جائے گا ۔طبی سہولیات کی دستیابی و اقدامات کی آگاہی کے لیے ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائےگا۔ ڈیش بورڈ کو ڈی ایچ او آئی سی ٹی کی ویب سائٹ سے منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بلا تعطل صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے خودمختار بنایا جائے گا ۔ادارہ 89 روزہ کی بنیاد پر تقرری کے لیے روڈ میپ تشکیل دے اور ویکسینیٹرز کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے ایک ماہ کا تربیتی کورس کروائیں۔

انہوں ہدایت جاری کی کہ اسلام آباد کی تمام ڈسپنسریوں کو مکمل طور فنکشنل کیا جائے۔کمیونٹی کی شمولیت بڑھانے کے لیے موثر میڈیا مہم شروع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات میں تیزی لائی جائے ۔ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے ۔حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 95 فیصد تک بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ سی ڈی اے اور ڈی ایچ او دفتر کوریج بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات یقینی بنائیں ۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور وزارت صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں