27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحسود قوم کے جرگہ کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،...

محسود قوم کے جرگہ کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، درپیش مساٗئل کے حل کی یقین دہانی

- Advertisement -

پشاور۔ 14 مئی (اے پی پی):محسود قوم کے جرگہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، جرگہ کی قیادت وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر کررہے تھے ، جرگہ ممبران میں پیپلز پارٹی کے صدر شمس الدین محسود ،میئر سروکئی شاہ فیصل محسود ، جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سعید انور ، تحریک انصاف کے عارف برکی ، عالمزیب محسود ، شیرپاؤ ایڈوکیٹ ، نواب خان محسود اور دیگر اکابرین شامل ، جرگہ ممبران نے گورنر خیبرپختونخوا وزیرستان سروکئی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے لگائی گئی گھی مل

لیدر فیکٹری اور دیگر صنعتی یونٹوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں فعال بنانے کی درخواست کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جرگہ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے لوگ میرے بھائی ہیں ، وزیرستان میں امن اور ترقی صوبہ اور ملک کی ترقی کے لیئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیرستان کے وکیل کے طور پر میں اپنا کردار ادا کرونگا، انہوں نے سندھ کے علاقہ نوشہرو فیروز میں محسود قوم کو درپیش ایک مسئلہ کے حل میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی، انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں