لاہور۔14مئی (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے فارمانائٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے 1446 متاثرین کی 1 ارب 34 کروڑ کی ریکوری مکمل کرتے ہوئے فوری طور پر متاثرین میں رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محمد احترام ڈار نے متاثرین کی سہولت کے پیشِ نظر چیک وصولی کیلئے سٹامپ پیپر ہمراہ لانے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے فارمانائٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام متاثرین میں عیدالاضحی سے قبل چیک تقسیم کا عمل مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب لاہور بیورو کو اتوار کو کھلا رکھنے اور متاثرین کو سروس فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے
۔ڈی جی نیب لاہور نے مزید آگاہ کیا کہ چیئرمین نیب کی واضح ہدایات ہیں کہ عام عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597091